ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / زبردست بارش سے ٹریفک جام ، دہلی والے ہوئے پریشان

زبردست بارش سے ٹریفک جام ، دہلی والے ہوئے پریشان

Sat, 16 Jul 2016 21:10:45    S.O. News Service

الزام تراشی کادورشروع،ایک دوسرے پرٹھیکرے پھوڑے گئے

نئی دہلی، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت میں آج ہوئی بھاری بارش سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ ہو گیا جس سے لوگوں کو ٹریفک میں بھاری مشکلات کاسامناکرناپڑااوربڑی سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مانسون کیلئے کافی تیاری نہیں کرنے کو لے کرشہراداروں کے درمیان الزام تراشی کا دور بھی شروع ہو گیا۔شہر کے کئی حصے زیر آب ہو گئے،لیکن جنوبی دہلی سب سے زیادہ متاثررہی جہاں سڑکوں پربھاری جام لگ گیا۔آبی جماؤکی وجہ سے چلتے سنگم وہار جیسے علاقوں میں فلائی اوور،انڈراورلوئرعلاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال بننے سے باشندوں اور راہگیروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑا خصوصی پولیس کمشنر(ٹریفک)سندیپ گوئل نے کہاکہ خوش قسمتی سے آج ہفتے کے آخر تھا اور اہم سڑکوں پر جمع پانی مصروف ترین گھنٹوں تک نکل گیا تھا۔اگرچہ یہ عام دن ہوتا تو صورت حال بہت خراب ہوتی۔ایمس، آئی آئی ٹی دہلی،آشرم،ڈی این ڈی فلائی اوور، مول چند انڈر، جسولا، بدر پور، یوسف سرائے، ساؤتھ بلاک اور بہت سے دوسرے راستوں پر ٹریفک کنٹرول سے باہرہو گیا۔دہلی کے سامنے ان مشکلوں کے درمیان بی جے پی کے زیرقیادت شہرکارپوریشنزاورمحکمہ تعمیرات عامہ نے پانی کی نکاسی کو لے کر ایک دوسرے پرالزام لگایا۔محکمہ تعمیرات عامہ، آپ حکومت کے تابع ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایوان کے لیڈرسبھاش آریہ نے دعویٰ کیا کہ شہر کارپوریشن نے اپنے دائرۂ اختیارمیں آنے والے تمام نالوں کو صاف کیاتھااور مسئلہ پی ڈبلیو ڈی کے دائرۂ اختیار میں آنے والے نالوں کی صفائی نہیں کئے جانے سے پیدا ہوئی ۔شمالی دہلی کے میئرسنجیو نیرنے بھی آبی جماؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی پریشانی کیلئے پی ڈبلیو ڈی کوذمہ دارٹھہرایا۔ان الزامات پررد عمل ظاہرکرتے ہوئے ایک سرکاری اہلکارنے کہاکہ ایسا دیکھاگیا ہے کہ ایم سی ڈی کے نالوں سے کوڑے کا ڈھیر لگنے کی وجہ آبی جماؤ کا مسئلہ ہوتاہے۔تینوں شہر کارپوریشنز کے بڑے دعووں کے باوجودیہ دیکھاگیاکہ میونسپل نالوں سے کافی گندگی آ رہی ہے جس سے کئی جگہوں پر آبی جماؤکا مسئلہ ہوا ہے۔


Share: